ابنا: روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام کي حکومت رواں ماہ کے آخر تک اپنے کيميائی ہتھياروں کے سلسلے ميں تفصيلي رپورٹ پيش کرے گي۔ روسي وزير خارجہ سرگئي لاوروف نے گذشتہ روز ايک انٹرويو ميں کہا کہ شام نے گزشتہ انيس ستمبر کو اپنے کيميائي ہتھياروں کي ابتدائي رپورٹ کيميائي ہتھياروں پر روک تھام کے لئے کام کرنے والے عالمي ادارے کو سونپي تھي ـ انہوں نے کہا کہ ماہرين نے حکومت شام کي جانب سے کئے جانےوالے تعاون پر اطمينان کا اظہار کيا ہےـ لاوروف نے کہا کہ اس معاملے ميں حکومت شام کي صداقت پر شک و شبہے کي کوئي گنجائش نہيں ہےـ انہوں نے کہا کہ شام کے بارے ميں سلامتي کونسل کي قرارداد اکيس اٹھارہ ميں کيميائي ہتھياروں اور ان کے اجزا کو غير سرکاري اداروں کو منتقل کئےجانے کي ممانعت کي گئي ہے اور اس سلسلے ميں شام کے ہمسايہ ممالک کو خاص طور پر اس پابندي کا خيال رکھنےپر تاکيد کي گئي ہےـ روس کے وزير خارجہ نے رواں ہفتہ میں کہا تھا کہ کيميائي ہتھياروں کے عدم پھيلاؤ کنونشن کے ماہرين کے ساتھ شام کا تعاون اچھي طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ دوسري جانب اطلاعات ہيں کہ شامي فوج نے ملک کے کليدي اہميت کے شہر حلب کے قريب بڑي کاميابياں حاصل کي ہيں۔ اطلاعات کے مطابق غير ملکي حمايت يافتہ تکفيري دہشت گرد گروہوں اور شامي فوج کے درميان لڑائي جاري ہے ۔ شامي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کاميابياں حاصل کرتے ہوئے حلب کے جنوب ميں واقع پانچ گاؤں ميں امن پوري طرح بحال کرديا ہے ۔ شامي فوج نے دہشت گردوں کے خلاف آپريشن کرکے حلب کے مضافات ميں کليدي اہميت کي حامل شاہراہ کو جو ملک کے مرکزي حصے کو اس شہر سے جوڑتي ہے کھول ديا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 471238
روس کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام کي حکومت رواں ماہ کے آخر تک اپنے کيميائی ہتھياروں کے سلسلے ميں تفصيلي رپورٹ پيش کرے گي۔